19 جون 2013 - 19:30
بحرین میں قومی اتحاد کےلئے منشور وحدت

علماء اسلامی بحرین کی کونسل نے قومی اتحاد کےلئے منشور وحدت ترتیب دیا ہے۔

ابنا: المنار کی رپورٹ کےمطابق علماء اسلامی بحرین کی کونسل نے اس ملک میں قومی اتحاد کومضبوط بنانے اور مذہبی وفرقہ وارانہ اختلافات کےخاتمے کےلئے منشور وحدت مرتب کیا ہے۔علماء اسلامی بحرین کےمنشور وحدت میں قوموں اور اسلامی حکومتوں کےدرمیان مفاہمت پرتاکید کےساتھ ہی آزادی فلسطین کےمسئلے کو تمام مسلمانوں کااصلی مسئلہ قرار دیاگیا ہے اور صیہونی حکومت سےدشمنی اوراس کےمقابلے میں استقامت وپائیداری کےقانونی ہونے پرتاکیدکی گئی ہے۔ایک اور رپورٹ کےمطابق بحرینی دارالحکومت منامہ کی ایک عدالت نے بدھ کو نہایت بےبنیاد الزامات کی بنا پر چھ بحرینی شہریوں کودس سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲